شعیب ملک فٹنس مسائل کے باعث دوسرے ون ڈے سے بھی دستبردار

149

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے سے بھی دستبردار ہو گئے۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصلہے۔ شعیب ملک گلے کے انفیکشن میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے وہ کینگروز کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ملک تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اسلئے وہ دوسرے ون ڈے کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ تیسرے ون ڈے سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔