وسطی امریکا کو برفانی طوفان کا سامنا

212

امریکی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کی وسطی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا ہو گا۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے لوگوں کو ہر قسم کے سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایت کرتے ہوتے کہا کہ سڑکوں پر سفر دشوار اور جان لیوا ہو سکتا ہے۔ نیشنل سروس کے مطابق اِس برفانی طوفان سے درختوں کے گرنے سے بجلی کے نظام میں تعطّلی کا قوی امکان ہے۔ اس طوفان سے وسطی امریکا کے ٹیکساس سے آئیوا اور انڈیانا تک کی مختلف ریاستوں کے علاقے متاثر ہوں گے۔ کئی علاقوں کی سڑکیں برف سے اَٹ سکتی ہیں۔