سنیما اورموسیقی کےپروگرامز ‘اخلاقی زوال’ کا سبب بن سکتے ہیں،سعودی مفتی اعظم

180

سعودی مفتی اعظم نے سینما،موسیقی اور کنسرٹس کو اخلاقی زوال قرار دیتے ہوئے ہوئے کہاہے کہ اگر اس کی اجازت ریاست میں دی گئی تو یہ اخلاقیات کو تباہ کردے گا۔

 سعودی مفتی اعظم نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ گانا بجانا اور سینما بدکاری ہیں۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سینما ممکنہ طور پر عیاشی اور غیر اخلاقی مواد پر مبنی فلمیں دکھائے گا۔ان کا کہناتھا کہ گانے بجانے پر مبنی کنسرٹس میں کچھ اچھائی نہیں ہے بلکہ موسیقی اور سینما گھروں کو کھولنا دراصل مخلوط محفلوں کیلئے اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شروع شروع میں وہ خواتین کیلئےعلیحدہ جگہ منتخب کریں گے اور مردوں کیلئے بھی لیکن بعد مرد اور خواتین ایک ہی جگہ پر آجائیں گے،جوکہ اخیلاقیات اور اقدار کو تباہ کر دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سانٹیفک میڈیا اور ثقافت کے ذریعے انٹر ٹینمنٹ میں کوئی مضائقہ نہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شیطانوں کیلئے دروازے نہ کھولے جائیں۔