آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

126

کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگ سپنر مچل سویپسن کو پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، آل راؤنڈر گلین میکسویل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ میں سٹیون سمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، میٹ رینشا، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکامب، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، مچل مارش، ایشٹن ایگر، سٹیو اوکیف، مچل سٹارک، مچل سویپسن، جوش ہیزلوڈ، جیکسن برڈ اور نیتھن لائن شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔