آئی ایم ایف کی پولینڈ کیلئے قرضے کی منظوری

151

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پولینڈ کیلئے 8.24 ارب یورو کے قرضے کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر متشوہیرو فرساوا کی جانب سے جاری والے بیان کے مطابق ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے پولینڈ کیلئے 8.24 ارب یورو کے دوسالہ قرضے کی منظوری دے دی ہے۔یہ رقم ماضی میں دیے گئے قرضے سے نصف ہے۔انھوں نے کہا  کہ پولینڈ کی معیشت مستحکم ہورہی ہے اس کے باوجود اسے متعدد مسائل کا سامنا ہے جن میں بلاک کی سست اقتصادی ترقی، یورپی بینکنگ کے نظام میں کھچاؤ اور برطانوی انخلاء کے حوالے سے جاری بات چیت کے اثرات نمایاں ہیں۔