بیماریوں کے بارے مطلع کرنے والی گھڑی کا کامیاب تجربہ

226

امریکی ماہرین ٹیکنالو جی نے کہا ہے کہ بائیو سینسر کی مدد سے ذیابیطس ،دل کی دھڑکن ، اور بخار کی علامات کا قبل از وقت پتہ چلانے والے آلات کی تیاری ممکن ہے اور عنقریب ایسی گھڑیاں اور موبائل فونز اپلیکیشنز دستیاب ہو ں گی جو ذیابیطس ،دل کی دھڑکن ، اور بخار کی علامات بارے قبل ازوقت متلقہ فرد کو آگاہ کریں گی۔

بیالوجی جریدہ پلوس کی رپورٹ کے مطابق امریکی سٹیڈ فورٹ یو نیورسٹی کے پروفیسر مائیکل سنائیڈر نے کہا ہے کہ سمارٹ واچ میں اگر بایئیو سینسر لگادیے جائیں تو وہ گھڑی پہننے والے شخص کو جسم کے کام کرنے کےبارے میں متعینہ دائرہ کار میں رہتے ہوئے جسمانی افعال میں تبدیلیوں بارے فوری آگاہ کر دے گی ۔ماہرین نے اس ضمن میں تجرباتی آلات ،گھڑوں اور موبائل فونز کی ایپلیکیشنز کا دو سالوں تک مطالعاتی جائزہ لیا تاکہ ذیابیطس ،دل کی دھڑکن ، نزلہ زکام اور بخار کی علامات کے حوالہ سے جسم میں معمول سے ہٹ کر آنے والی تبدیلیوں بارے سافٹ وئر تیار کیا جا سکے۔

 ماہرین نےتجر بات کی کامیابی کے بعد کہا  کہ بائیو سینسر کی مدد سے ذیابیطس ،دل کی دھڑکن ، اور بخار کی علامات کا قبل از وقت پتہ چلانے والے آلات کی تیاری ممکن ہے۔