ایف بی آر نے ریکارڈ گوشوارے وصول کر لئے

212

 

ایف بی آر نے یکم جولائی 2016 سے 13 جنوری 2017 تک 6 ماہ 13 دن میں ملک بھر سے8 لاکھ 94 ہزار663 سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 7 لاکھ 23 ہزار 811 سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کئے گئے۔ اس عرصے میں 7 ہزار 500 فرموں نے زیادہ گوشوارے جمع کرائے جبکہ 5100 زیادہ کمپنیوں نے سالانہ ٹیکس گوشوارے فائل کئے۔ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ 13 دن میں 8 لاکھ 37 ہزار 333 اشخاص نے سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے فائل کئے ہیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 6 لاکھ 73 ہزار 65 اشخاص کے ٹیکس گوشوارے وصول ہوئے تھے۔

رواں مالی سال کے 6 ماہ 13 یوم میں 40 ہزار 627 ایسوسی ایشنز آف پرسنز (AOP) نے سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کئے جبکہ مالی سال کے اسی عرصے میں صرف33145 اے او پیز نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائی تھیں۔ یکم جولائی 2016 سے 13 جنوری 2017 تک 19702 کمپنیوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کئے ہیں جو آل ٹائم ریکارڈ ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 14 ہزار 599 کمپنیوں کے ٹیکس گوشوارے آئے تھے۔