چین:سائنسدانوں نے دنیا کا روشن ترین ای یو وی فری الیکٹرون لیزر تیار کر لیا

165

چینی سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا ادارہ قائم کیا ہے جو دنیا کا روشن ترین انتہائی بالائے بنفشی(ای یو وی ) فری الیکڑانک لیزر پیدا کرے گا ۔

شمال مشرقی چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ایک ساحلی شہر ڈالیان میں یہ ادارہ ایک سیکنڈ کے دس کھربواں حصے میں 140ٹریلین پروٹون فی لیزر تیار کرسکتا ہے ۔ڈالیان کو ہیرینٹ لائٹ سورس( ڈی سی ایل ایس) تنصیب ڈالیان انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل فزکس اور شنگھائی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ فزکس میں مشترکہ طور پر چین کی سائنس اکادمی (سی اے ایس) کے تحت تعمیر کی ہے ۔ اس پر مجموعی لاگت قریباً140ملین یوئین (قریباً 20ملین امریکی ڈالر) آئی ہے۔

روشنی کی شعاعیں مائیکروسکوپک دنیا کے نئے پہلوؤں کو روشن کریں گی ۔ سی اے ایس کے ایک ماہر تعلیم اور ڈالیان انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل فزکس کے ڈپٹی ڈائریکٹر یانگ شوئی منگ نے کہا کہ ’’ای یو وی لائٹ سورسز ایٹم مالیکیول اور کلسٹرز کے حساس سراغ کیلئے خاص طور پر فائدہ مند ہے‘‘۔