بنگلادیشی کپتان ہیلمٹ پر باؤنسر لگنے سے زخمی

148

بنگلا دیش کے کپتان مشفیق الرحیم سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں گراؤنڈ میں ایمبولنس بلوا کر فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے بیسن ریزرو ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش کی دوسری اننگز کے دوران مشفیق الرحیم کیوی پیسر ٹم ساؤتھی کے باؤنسر سے بچنے کے لیے جھکے لیکن گیند ہیلمٹ پر جا لگی، مشفیق فوراً زمین پر گر گئے، دونوں ٹیموں کے طبی عملے نے ان کا ابتدائی معائنہ کیا اور پھر گراؤنڈ کے اندر ایمبولینس بلوا کر مشفیق الرحیم کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں ساتھی کھلاڑی تمیم اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے مشفیق الرحیم سے بات ہوئی ہے، بنگلا دیشی قائد بہتر اور ہوش میں ہیں، انہیں احتیاطی طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

یاد رہے کہ مشفیق پہلے ہی ٹوٹی ہوئی انگلی کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے۔