پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 321.96 پوائنٹس کی کمی

145

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 321.96 پوائنٹس کی کمی سے 48888.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 53 ارب 51 کروڑ 96 لاکھ 25 ہزار 176 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 34 کروڑ 69 لاکھ 91 ہزار 851 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 19 کروڑ 81 لاکھ 62 ہزار 480 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔

 تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 321.96 پوائنٹس کی کمی سے 48888.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 225.54 پوائنٹس کی مندی سے 26513.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 182.89 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 45.12 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 573.43 پوائنٹس کی کمی سے 20411.98 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 127.57 پوائنٹس کی مندی سے 18679.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 تاہم پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 0.07 پوائنٹس کی تیزی سے 23416.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 419 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 269 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔