نوویک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلی رکاوٹ عبور کر لی ہے۔ جوکووچ نے فرننڈو ورڈسکو اور سرینا ولیمز نے بین چچ کو شکست دی۔
آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں سربین سٹار نوویک جوکووچ نے حریف اسپینش پلیئر فرننڈو ورڈسکو کو 6-1، 7-6، (7-4) اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، دوسری جانب ویمنز سنگلز ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں امریکن سٹار سرینا ولیمز نے شاندار کھیل کی بدولت حریف سوئس پلیئر بلینڈا کو 6-4 اور 6-3 سے زیر کر کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔