ترک فورسزکی شام میں  کارروائی،17دہشتگرد ہلاک،137 ٹھکانے تباہ

238

ترک جنگی طیاروں کی شام کے شمالی علاقےپر بمباری میں 17 دہشت گرد ہلاک اور137ٹھکانے تباہ کردیے۔

بدھ کو ترک میڈیا کے مطابق ترک مسلح افواج نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کرنے کے لیے بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 دہشت گردوں کو ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے لاحق سرحدی خطرات کو دور کرنے اور مخلوط قوتوں کی حمایت کی غرض سے شام کے شمالی علاقے میں 24 اگست سے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی پوری شدت کیساتھ جاری ہے۔کاروائی کے 148 ویں روز داعش کے 137 ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔

مسلح افواج کے جنگی طیاروں اور مسلح ڈرون طیاروں نے الباب اور صفلانیہ کے 8 اہداف پر بمباری کرتے ہوئے دہشت گردوں کی 8 پناہ گاہوں ،ہیڈ کوارٹر کی عمارت اور بموں سے لدی ہوئی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا ہے۔ کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک 2945 دستی آتش گیر مادے اور 43 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔