موصل کے مشرقی علاقے کو داعش سے آزاد کرالیا گیا،عراقی کمانڈر

282

عراقی فورسز نے موصل کے مشرقی علاقے کو دہشت گرد تنظیم داعش کے کنٹرول سے مکمل آزاد کرا لینے کا اعلان کیا ہے۔

عراق کی کاؤنٹر ٹیررازم سروس کے سربراہ سٹاف جنرل طالب الشیغتی نے برطلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موصل کے مشرقی علاقے کو داعش سے مکمل آزاد کرا لیا گیا ہے اور اب دریائے دجلہ کے کنارے موصل کا مشرقی علاقہ مکمل آزاد ہےجبکہ شمال مشرقی موصل میں عراقی فورسزاب بھی عسکریت پسندوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔

نومبر میں عراقی انسدادِ دہشت گردی سروس کو داعش کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اسی دوران داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے عراقی فورسز پر کئی خودکش اور کار حملے بھی کیے گئے۔اس کارروائی کے آغاز کے بعد وفاقی فورسز کے تعاون اور امریکی اتحادی فورسز کی مدد سے دسمبر میں ہونے والی کارروائیوں سے نتائج مزید تیزی سے سامنے آئی۔

واضح رہے کہ داعش نے موصل پر گذشتہ کچھ سالوں سے قبضہ قائم کررکھا ہے اور عراقی فورسز ان کا قبضہ چھڑانے میں ناکام رہی تھیں۔