پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

154

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 36.44 پوائنٹس کی کمی سے 48642.21 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 44 کروڑ 1 لاکھ 42 ہزار 983 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 46 کروڑ 72 لاکھ 80 ہزار 622 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 90 لاکھ 28 ہزار 880 حصص کی کمی رہی۔

 تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 36.44 پوائنٹس کی کمی سے 48642.21 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 152.95 پوائنٹس کی مندی سے 26186.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 0.86 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 332.52 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

 مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 80.66 پوائنٹس کی کمی سے 20132.76 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 456.77 پوائنٹس کی مندی سے 18172.85 پوائنٹس پر بند ہوا – تاہم کے ایم آئی انڈیکس 76.46 پوائنٹس کے اضافے سے 23420.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 427 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 214 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 192 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔