کرس لن انجری کے باعث پاکستان اور نیوزی کے خلاف سیریز سے دستبردار

396

آسٹریلوی بلے باز کرس لن گردن کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف رواں ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز اور نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول چیپل ہیڈلی سیریز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ پیٹرہینڈزکومب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ کل جمعرات کو گرین شرٹس کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ڈیبیو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 26 سالہ آسٹریلین بلے باز کرس لن نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں ڈیبیو کیا تھا لیکن گردن کی انجری کے باعث انہیں دوسرے ون ڈے سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی۔ آسٹریلوی کوچ ڈیرن لی مین کے مطابق کرس لن کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ گرین شرٹس کے خلاف سیریز اور اس کے بعد کیویز کے خلاف شیڈول چیپل ہیڈلی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، ہمیں امید ہے کہ لن سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔