جنگی ساز و سامان میں تبدیلیوں کے پیشِ نظر پاک فضائیہ تعمیر نو سے گزر رہی ہے،سہیل امان

261

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ فضائی جنگی سازوسامان میں نِت نئی تبدیلیوں کے پیشِ نظر پاک فضائیہ تعمیر نو سے گزر رہی ہے،ہمارے پاس ان تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر اپنی فضائیہ کو دنیا کی بہترین فضائی قوت بنانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ،اِن چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہم نے جدید اور بہترین آلات کو پاک فضائیہ کا حصہ بنایا ہے اور ہمیں ان جدید آلات پر عبور حاصل کرنے کے لئے بھرپور محنت کرنی ہو گی۔

 وہ جمعہ کو یہاں پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں ایرواپر ینٹسز کی پاسنگ آ ؤ ٹ پریڈ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ ایرو اپرنٹسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایئر چیف نے کہکاہ فضائی جنگی سازوسامان میں نِت نئی تبدیلیوں کے پیشِ نظر پاک فضائیہ تعمیرِ نو سے گزر رہی ہے۔ہمارے پاس ان تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر اپنی فضائیہ کو دنیا کی بہترین فضائی قوت بنانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔اِن چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہم نے جدید اور بہترین آلات کو پاک فضائیہ کا حصہ بنایا ہے اور ہمیں ان جدید آلات پر عبور حاصل کرنے کے لئے بھرپور محنت کرنی ہو گی۔

سہیل امان نے مزید کہا کہ مجھے قوی اُمید ہے کہ آپ اپنے وقت اور طاقت کو اپنے کام اور پیشے کو وقف کریں گے اور اپنے شعبہ جات میں بہترین مہارت حاصل کریں گے۔یاد رکھیں کہ آپ کے پیشے میں سستی اور شارٹ کٹ کی کوئی گنجائش پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مجموعی طور پر 823 ایئرو اپرنٹسز کامیاب ہوئے جن میں برادر ملک اردن اور پاکستان نیوی کے ایرو اپرنٹسز بھی شامل تھے۔ مہمان خصوصی نے مختلف شعبوں میں اعلی کارکردگی پر ایرو اپرنٹسزکو انعامات سے بھی نوازا ۔

ائیر کرافٹمین علی رضاکو ایرو سپیس ٹیکنالو جی میں بہترین کارکردگی پر اصغرخان ٹرافی سے نوازا گیا۔ ائیر کرافٹمین شہریارخان کو ایویانکس ٹیکنالو جی میں بہترین کارکردگی پر نورخان ٹرافی سے نوازا گیا۔ ائیر کرافٹمین محمد الیاس کو ایروسپورٹ ٹیکنالو جی میں بہترین کارکردگی پر ظفر چودھری ٹرافی سے نوازا گیا ۔ ائیر کرافٹمین محمد جواد کو ایروسپورٹ ٹیکنالو جی میں بہترین کارکردگی پر رحیم خان ٹرافی سے نوازا گیا۔

کارپورل قُسائی تاثیر سعد شنک (اردن) کو بہترین کارکردگی پر غیرملکی ایرو اپرنٹسز ٹرافی سے نوازا گیا۔ ائیر کرافٹمین ونگ سارجنٹ فہد ولی کو جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی اور ائیر کرافٹمین شہریارخان کو مجموعی طور پر اعلی کار کردگی پر چیف آف دی ائیر اسٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں علیٰ فوجی اور سول حکام ، غیر ملکی عہدیداران او ر تربیت مکمل کرنے والے ایئرو اپرنٹسز کے والدین اور مہمانوں نے شرکت کی۔