مشیر قومی سلامتی سے جرمن سفیر اینا لیپل کی ملاقات

187

وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی جس دوران انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بھارت پر عالمی دباؤ ہونا چاہیے۔

 جمعہ کو قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور جرمنی کی سفیر اینا لیپل کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی اور استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ناصر جنجوعہ نے جرمن سفیر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بھارت پر عالمی دباؤ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ابھرتا ہوا ملک ہے اور جلد ہی دنیا کو جوڑنے کیلئے گیٹ وے بن جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ۔جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی یورپ میں پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے ، پاکستان اور جرمنی کے درمیان بہترین تعلیمی او معاشی تعلقات ہیں ۔ ناصر جنجوعہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ۔