نیو یارک:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

280

امریکا کے شہر نیو یارک میں ہالی وڈ کے ستاروں سمیت ہزاروں افراد نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

 امریکی میڈیا کے مطابق یہ مظاہرہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر کیا گیا اور اسطرح کے مظاہرے امریکا کے دیگر شہروں میں بھی ہو رہے ہیں، نیو یارک میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین ٹرمپ ٹاور کے باہر جمع ہوگئے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اوربینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈونلڈ ٹرمپ اورانکی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں ہائی وڈ کے معروف اداکاروں رابرٹ ڈینیرو ، سیلی فیلڈ اور مارکرو پالو سمیت متعدد ستاروں نے شرکت کی ، مظاہرے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔