برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں اضافہ

199

پاکستانی روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا۔

جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر مستحکم رہے تاہم برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 91 پیسے اور 46 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا۔

یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاؤنڈ قیمت فروخت 129.71 روپے سے بڑھ کر 130.62 روپے اور قیمت خرید 126.63 روپے سے بڑھ کر 127.52 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت بھی 112.42 روپے سے بڑھ کر 112.87 روپے اور قیمت خرید 109.76 روپے سے بڑھ کر 110.19 روپے ہو گئی۔

اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے پر مستحکم رہا۔