انگلش کرکٹر الیکس ہیلز کی انجری کےباعث تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
بھارت کیخلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہونے والے انگلش کرکٹر الیکس ہیلز کی متاثرہ انگلی کا ایکسرے ہوگا، ڈائیو لگاکر دھونی کا کیچ تھامنے کی کوشش میں ان کے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی پر چوٹ لگی تھی۔