ایلکس ہیلز فٹنس مسائل کے باعث دورہ بھارت سے دستبردار

141

انگلش ٹیم کے اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف آخری ون ڈے اور شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے، ہیلز کی جگہ جونی بیئرسٹو کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

 انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ون ڈے کل اتوار کو کھیلا جائے گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ ہیلز بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں دھونی کا کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران ڈائیو لگاتے ہوئے انگلی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔

 انگلش ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ایکسرے اور اسکین کی رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے ہاتھ میں فریکچر ہوا ہے، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف آخری ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔