بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

97

بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔

بھارت کو انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت نے انگلینڈ کو پہلے میچ میں تین وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کی اور دوسرے میچ میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 29 جنوری کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔