موزنبیق میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تبائی،40افراد ہلاک

247

موزنبیق میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچادی جس کے باعث 40 افراد ہلاک اور 8 ہزار گھر تباہ ہوگئے جبکہ ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موزنبیق میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تبائی ہوئی ہے ۔شدید بارشوں کے بعد سیلاب اورطوفان میں کم ازکم 40افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہزاروں افرادمتاثر ہوئے اور8ہزارگھر تباہ ہوگئے۔حکومت نے ملک بھرمیں چوکس رہنے کااعلان کیاہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔