چیپل ہیڈلی ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا اعلان 

124

نیوزی لینڈ نے چیپل ہیڈلی ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔وکٹ کیپر ٹام بلنڈیل کی پہلی بار ون ڈے سکواڈ کاحصہ بنایاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آنکھ کی سرجری کے بعد روس ٹیلرز بھی ٹیم میں واپس آگئے ہیں جبکہ لوک رونکی اور جیتن پٹیل سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔میڈیارپورٹس کی مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان کین ولیمسن،ٹام لیتھم، ٹام بلنڈیل، ٹرینٹ بولڈ ، نیل بروم ، کولن ڈی گرینڈہوم ، لوکی فرگیوسن ، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری ، کولن منرو، جمی نیشم ، مچل سیٹنر، ٹم ساودی اورروس ٹیلرشامل ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔