جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز نے 19 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 25 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔