سونے کی قیمت 50 ہزارروپے سے تجاوز کر گئی

164

ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر 50 ہزارروپے سے تجاوز کر گئی۔

بدھ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالرکے ریکارڈاضافے سے 1211 ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیورلزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کااضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راوالپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 49 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 50 ہزار 200 روپے پرجاپہنچی اسی طرح 257 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 28 روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 760 روپے پربدستوربرقراررہی۔