بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے 11 سال طویل انتظار کے بعد کیریئر کی پہلی ٹی ٹونٹی ففٹی بنا ڈالی، سریش رائنا نے بھی 7 سال بعد ففٹی بنائی۔
بدھ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں دھونی اور رائنا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچریاں سکور کیں، یہ دھونی کے کیریئر کی پہلی اور رائنا کی چوتھی نصف سنچری ہے، دھونی نے 11 سالہ کیریئر کے دوران 76ویں میچ میں نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ سریش رائنا نے 2010ء کے بعد پہلی بار نصف سنچری سکور کی۔ دھونی نے کیریئر بہترین 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رائنا 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔