واٹس ایپ پر دوستوں کو ڈھونڈنا ہوا آسان

185

واٹس ایپ نے فیس بک کی طرح اپنے دوستوں کا مقام معلوم کرنے کا آپشن متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ نے نئے ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جسے لائیو لوکیشن ٹریکنگ کا نام دیا گیا ہے،اس آپشن کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کی موجودگی کا مقام دیکھ سکتے ہیں۔یہ فیچر ڈیفالٹ ہے اسے آپ ایپ کی سیٹنگ مینیو میں جاکر ایکٹو کرسکتے ہیں،فی الحال ایک سے 5 منٹ تک ہی آپ کسی کی لوکیشن لائیو دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اس فیچر کو ڈس ایبل بھی کرسکتے تاکہ آپ کے گروپ میمبر یا دوست لوکیشن کو نہ دیکھ سکیں۔ نیا فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.16.399 اور آئی او ایس ورژن 2.17.3.28 میں موجود ہے۔

تاہم ماہرین نے لائیو لوکیشن ٹریکنگ کو لوگوں کی پرائیویسی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے جبکہ یہ ان کی سیکیورٹی کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے حالیہ مہینوں کے دوران ویڈیو کالنگ فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔