وائٹ ہاؤس کے ترجمان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر اور پرانی بستیوں میں توسیع مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے مفید نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش وائٹ ہاؤس کے ترجمان سٹون سپائسر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود یہودی بستیوں کو امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں سمجھتی لیکن اس کے خیال میں نئی بستیوں کی تعمیر یا موجودہ بستیوں میں توسیع اس حوالے سے مددگار ثابت نہیں ہو گی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے وائٹ ہاؤس کے بیان کو امریکی صدر کی طرف سے ایک یوٹرن قرار دیا ہے کیونکہ ماضی میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کی بھرپور حمایت کر چکے ہیں۔