امریکا اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی تازہ سفارتی کشیدگی اور روس کی طرف سے تیل کی پیداوار میں کمی نے عالمی منڈی پر اپنے اثرات مرتب کرنا شروع کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی تیل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخ بلند رہے،سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت لائٹ امریکی کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) کے نرخ 28 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 53.82 ڈالر فی بیرل ہو گئے۔ برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 21 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 56.77 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔