کیون پیٹرسن آئی پی ایل سے دستبردار

172

انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بلے باز کیون پیٹرسن مصروفیات کے باعث رواں سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نہیں کھیلیں گے۔

کیون پیٹرسن نے 2016 کے ایڈیشن میں رائزنگ پونے سپرجائنٹس کی نمائندگی کی تاہم انجری کی وجہ سے وہ محض چار میچ کھیل پائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کیون پیٹرسن نے کہا کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث رواں سال انڈین پریمیئر لیگ نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پیٹرسن نے گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی نمائندگی کی تھی اور اس بار بھی وہ ایونٹ میں حصہ لیں گے۔