وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف کی کردار کشی کی مہم بند کرو،کردار کشی کی اجازت نہیں دیں گے،ہم نے کبھی خاندانوں کا دفاع نہیں کیا،اقلیت اکثریت پر مسلط ہونا چاہتی ہے،عدالتی فیصلے سڑکوں پر نہیں عدالتوں میں ہوں گے۔
جمعہ کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں کام بھی کرنے اور سیاست بھی کرنی آتی ہے،مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی کردار کشی کی جارہی ہے،ملک لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں گھرا ہوا تھا،جب ہمیں حکومت ملی تو ملک سے توانائی کا بحران ختم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ نے نوازشریف کو طاقت دی،ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ملک سے توانائی کا بحران ختم کریں گے،ہم نے اپنے دور حکومت میں عوام سے کیے تمام وعدے پورے کیے،عمران کان اور پرویز خٹک کو کس نے روکا تھا عوام کی خدمت کرنے سے،شہباز شریف کا ایک ہی نعرہ ہے کام کام اور صرف کام،نوازشریف برق رفتاری سے کام کراتے ہیں۔
سعد رفیق نے کہاکہ اگر مخالفین کام کرتے تو خیبرپختونخوا اور کراچی میں عوام پریشان نہ ہوتے لوگ ہمیں صرف کام کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں،نہ کہ رشتہ داری کی بنیاد پر،مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی ہے،عوامی خدمت کو اپناشعار بناتی ہے،مشرف کی آمریت نے ملک کو تباہ و برباد کردیاتھا،پیپلزپارٹی کی حکومت نے بھی خزانہ خالی کیا لیکن ہم نے دوبارہ بھرا،ہم کسی سیاسی مصلحت کا شکار نہیں ہوئے،کراچی کا کاروبار اور خوشحالی واپس کی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ دوبارہ روشنیوں کی طرف لوٹ رہے ہیں،نوازشریف کی کردار کشی کی مہم بند کرو،کردار کشی کی اجازت نہیں دیں گے،ہم نے کبھی خاندانوں کا دفاع نہیں کیا،اقلیت اکثریت پر مسلط ہونا چاہتی ہے،عدالتی فیصلے سڑکوں پر نہیں عدالتوں میں ہوں گے۔