جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے میں کل آمنے سامنے

166

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل ہفتہ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

 پروٹیز کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، جنوبی افریقن ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 8 وکٹوں جبکہ دوسرے ون ڈے میں 121 رنز سے ہرا کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ مسلسل فتوحات کے بعد میربان پروٹیز کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تیسرے ایک روزہ میچ میں آئی لینڈرز کو ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں تو دوسری جانب شکست خوردہ آئی لینڈرز تیسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔