اسنیپ چیٹ کےحصص اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش

154

نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والی سروس اسنیپ چیٹ کے مالک نےاسنیپ چیٹ  کے حصص فروخت کیلئے پیش کردئیے۔

ذرائع کے مطابق اسنیپ چیٹ ان حصص کی فروخت سے 3 ارب ڈالر حاصل کرے گی۔ ان آئی پی اوز کی فروخت سے اسنیپ چیٹ کی مارکیٹ ویلیو 20سے 25بلین ڈالرتک ہوجائے گی۔اسنیپ چیٹ نے گذشتہ سال ا سٹاک مارکیٹ میں اپنے شیئرز کے کاروبار سے 404 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی جبکہ کاروباری نقصان کا تخمینہ 515 ملین ڈالر ہے۔