پی ایس ایکس:100 انڈیکس 110 پوائنٹس کی کمی پر بند

148

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 110.14 پوائنٹس کی کمی سے 49555.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباؤ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 110.14 پوائنٹس کی کمی سے 49555.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 27.53 پوائنٹس کی مندی سے 26716.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 89.50 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 136.08 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

 مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 82.31 پوائنٹس کی کمی سے 20041.22 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 179.24 پوائنٹس کی مندی سے 18050.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 94.36 پوائنٹس کی کمی سے 23616.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 413 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 275 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔