وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی امور خارجہ طارق فاطمی سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتربنانے پر اتفاق کیا گیا۔
جمعہ کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے طارق فاطمی سے ملاقات کی ۔ ملاقات دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے پر غورکیا گیا ۔ اس موقع پر طارق فاطمی نے کہا کہ دونوں ملکوں میں اقتصادی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کا فروغ ضروری ہے ۔ دونوں ملکوں کا باہمی تعاون دہشتگردی کے اقدامات کو تقویت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کا باہمی تعاون خطے میں امن کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔