وہاڑی روڈ پر بس تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں13مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو1122ترجمان کے مطابق نجی کمپنی کی بس وہاڑی سے ملتان آرہی تھی ، بس جب18کسی وہاڑی روڈ پر پہنچی تو تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور بس پرقابو نہ رکھ سکا اوربس الٹ گئی جس کے نتیجے میں حمیدہ ،امتیاز،جاوید،پروین،ممتاز،اسماء اورمدثر سمیت 13مسافر زخمی ہوگئے،زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جن میں سے تین مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔