سراج الحق کی اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی ملاقات

253

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی رہائش گاہ آمد،سراج الحق نے خورشید کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کیلیے دعا کی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جمعہ کے روز سکھر میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ جا کرانکی عیادت کی اور خیریت دریافت کی،اپوزیشن لیڈر گزشتہ ایک ہفتے سے پاؤں میں فریکچر کے باعث اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں،سراج الحق نے اس موقع پر سید خورشید احمد شاہ سے نیک خواہشات کا اظہار کیااور انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دیر تک ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات ہوا۔

 امیر صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی،صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو، نائب امراء حافظ نصراللہ چنا ، عبدالحفیظ بجارانی، عظیم بلوچ، پروفیسر نظام الدین میمن ، امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو، سلطان لاشاری سرفراز صدیقی سمیت جماعت اسلامی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔