روس سائبر حملوں کے ذریعے مغربی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے،برطانوی وزیردفاع

152

برطانوی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ روس سائبر حملوں کے ذریعے مغربی ممالک میں جمہوریت اور اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف سینٹ ایڈروز میں خطاب کرتے ہوئے مائیکل فیلون نے کہا کہ روس غیر مصدقہ معلومات کو بطور ہتھیار اپنا اثر و رسوخ بڑھانے، مغربی ممالک میں حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے، اور نیٹو کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اہم ہو گیا ہے کہ اتحادی ممالک اپنے سائبر دفاع کو مضبوط کریں۔

 برطانوی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ نیٹو کو روس کی جانب پھیلائی جانے والے جھوٹوں کا بہتر انداز میں مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو کو سائبر سپیس میں اپنا دفاع اتنے ہی موثر انداز میں کرنا چاہیے جتنا وہ فضا، زمین، اور سمندروں پر کرتا ہے تاکہ دشمن کو پتا ہو کہ اگر وہ سائبر حملے کرے گا تو اسے اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔