امریکی فیڈرل اپیل کورٹ نے ڈونلڈ ٹر مپ کی جانب سے لگائی گئی سفری پابندی بارے حکم کی فوری بحالی کی استدعا مسترد کردی ہے۔
اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے ماتحت عدالت کے سفری پابندیوں کی معطلی کے حکم کے خلاف اپیل کی ہے ۔ امریکی شہر سیاٹل کی ایک ماتحت عدالت نے صدر ٹرمپ کی طرف سے 7 اسلامی مالک کے باشندوں پر سفری پابندی کے حکم نامے کو معطل کر دیاتھا۔