وزارت پانی وبجلی کے مطابق آئندہ سال مارچ تک 9 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔
وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق 3600 میگا واٹ بجلی ایل این جی کے منصوبوں ،2640 میگا واٹ بجلی کوئلے کے منصوبوں ،700 میگا واٹ بجلی چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ، 1410 میگا واٹ بجلی تربیلہ 4 جبکہ 969 میگا واٹ بجلی نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے حاصل ہوگی۔جبکہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی گیس پر منتقلی سے اس کی مجموعی گنجائش 525 میگا واٹ کے مطابق بجلی حاصل ہونا شروع ہو جائے گی۔