رومانیہ میں لاکھوں افراد کا مظاہرہ،وزیراعظم سے مستعفی ہونے کامطالبہ

238

متنازعہ قانون واپس لینے کے باوجود رومانیہ کی عوام سڑکوں پر نکل آئی اوروزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رومانیہ میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ ملک بھر میں تقریباً پانچ لاکھ افراد نے وزیر اعظم سورین گرنڈیانو کے خلاف نکلنے والے احتجاجی جلوسوں میں حصہ لیا۔ صرف دارالحکومت بخارسٹ میں ہی دو لاکھ سے زیادہ افراد سڑکوں پر نکلے۔ اگرچہ وزیر اعظم نے وہ متنازعہ ضابطہ واپس لے لیا ہے، جس کی رو سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف کارروائی نمایاں طور پر مشکل بنا دی گئی تھی تاہم عوام اْن سے بدستور مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یادرہے کہ حکومت نے سرکاری افسران کو کرپشن کرنے کے جرم میں استثنی کا ایک قانون منظورکیاتھا جس کو کچھ ہی دن بعد واپس بھی لے لیاگیا۔