بھارت کا جنگی جنون بے قابو، ہنگامی بنیادوں پر 20 ہزار کروڑ روپے کے سودے

193

بھارت نے ہنگامی بنیادوں پر گولا بارود کی خریداری کیلئے 20 ہزار کروڑ روپے کے سودوں پر دستخط کردیے۔اس کا مقصد بھارتی فوج کو کم وقت میں جنگ کے لئے تیار رکھنا ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے  اڑی واقعے کے بعد اسلحے کی ہنگامی خریداری کا پلان بنایااور تین ماہ کے دوران ہنگامی سودوں پر دستخط کئے ہیں جن کی مالیت 20 ہزار کروڑ ہے۔گولا بارود کے لئے اسرائیل، فرانس اور روس سے خریداری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اسلحہ خریداری کا مقصد جنگ میں 10 دنوں تک اسلحےکی فراہمی یقینی بنانا ہے۔