بھارتی اسپنر امیت مشرا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سے باہر

130

 بھارت نے لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادیو کو زخمی لیگ اسپنر امیت مشرا کی جگہ بنگلہ دیش کے خلاف واحد کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ یادیو کی پہلی بار اسکواڈ میں طلبی ہوئی ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشرا گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، بھارتی میڈیکل ٹیم نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے اس لئے وہ بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹیسٹ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے اور ان کی جگہ کلدیپ یادیو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔