ایران ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ نہیں ہوگا،سپریم لیڈر

207

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ نہیں ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈ ر کا کہنا ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ ہے کہ ایران ان سے خوفزدہ ہو لیکن ایران کا جواب نہیں میں ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب جمعے کے روز 1979 کے اسلامی انقلابِ ایران کی سالانہ تقریب میں دیا جائے گا۔ ایک نئے بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ابھی ایک ہفتہ قبل ہی ایران کی ایک درجن کے قریب کمپنیوں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی کہا تھا کہ نئے امریکی صدر جو بھی سوچیں، ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدہ ایک ایسی ڈیل ہے، جو سب کے مفاد میں ہے۔