پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام

138

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر برقرار رہے جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں بالترتیب 73 پیسے اور 19 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا۔

اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.38 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے پر بند ہوئی۔

 مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 113.88 روپے سے کم ہو کر 113.15 روپے اور قیمت خرید 111.18 روپے سے کم ہو کر 110.47 روپے رہ گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ قیمت فروخت 131.88 روپے سے کم ہو کر 131.69 روپے اور قیمت خرید 128.76 روپے سے کم ہو کر 128.57 روپے رہی۔