جنوبی افریقہ نے زیادہ مرتبہ 350 پلس اسکور بنانے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

127

جنوبی افریقہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اننگز میں زیادہ مرتبہ 350 پلس اسکور بنانے کا بھارت کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔

 پروٹیز نے سری لنکا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں 367 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، یہ 23 واں موقع ہے کہ پروٹیز ٹیم نے اننگز میں 23 ویں مرتبہ 350 سکور کا ہندسہ عبور کیا ہو، اس سے قبل بھارت کو بھی ریکارڈ 23بار اننگز میں 350 پلس اسکور بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔