پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

135

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 15.57 پوائنٹس کے اضافے سے 49874.96 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 34 کروڑ 36 لاکھ 7 ہزار 767 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 10 کروڑ 9 لاکھ 61 ہزار 340 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 3 ارب 50 کروڑ 72 لاکھ 7 ہزار 651 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 15.57 پوائنٹس کے اضافے سے 49874.96 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 2.82 پوائنٹس کی کمی سے 26964.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 1.17 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 45.82 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 87.43 پوائنٹس کی مندی سے 20339.6058 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 7.26 پوائنٹس کی کمی سے 17960.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 14.07 پوائنٹس کے اضافے سے 23749.74 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 426 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 236 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 177 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔