بارسلونا کی ٹیم ایٹلیٹکو میڈرڈ کو ہراکراسپینش کوپا ڈیل رے فٹ بال کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔
بارسلونا اور اٹلیٹکومیڈرڈ کے درمیان سیمی فائنل سیکنڈ لیگ میچ میں 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا تاہم ایگریگیٹ سکور کی بناء پر بارسلونا کی ٹیم 3-2 گولز سے فتح یاب رہی۔ کوپا ڈیل رے کے سلسلے میں کھیلے گئے سیمی فائنل سیکنڈ لیگ میں بارسلونا اور اٹلیٹکومیڈرڈ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول برابری پر ختم ہوا لیکن فرسٹ لیگ میں بارسلونا کو حریف کلب کے خلاف 2-1 گولز کی برتری حاصل تھی اور اس نے ایگریگیٹ سکور 3-2 کی بدولت کامیابی حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔