پانامہ کیس کی سماعت 15فروری سے ہوگی

196

سپریم کورٹ کا لارجز بینچ 15فروری سے پانامہ کیس کی دوبارہ سماعت شروع کرے گا۔

سپریم کورٹ نے پانامہ کیس سماعت کیلئے مقررکردیاہے ۔اس سے پہلے بینچ کے رکن جسٹس شیخ عظمت سعید کی علالت کے باعث سماعت ملتوی ہوئی تھی جس کے بعد اب اس کیس کی سماعت دوبارہ 15فروری کو ہوگی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ وزیراعظم کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ اپنے دلائل جار ی رکھیں گے۔